پی ایف ایف نے 75 ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز میں انتخابات کے نتائج جاری کردیئے

بدھ 3 اپریل 2024 12:48

پی ایف ایف نے 75 ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز میں انتخابات کے نتائج جاری کردیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف )نے 75ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز میں انتخابات کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔انتخابات میں 90فیصد ووٹرز نے حصہ لیا۔آئینی عمل کے تحت منتخب ہونے والے اضلاع کے نمائندے انتظامی امور کی دیکھ بھال کرتے ہوئے فٹبال کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انصاف اور شفافیت کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپیلوں کیلئے 2روز دیئے گئے ہیں۔

انتخابی عمل میں کسی بھی فریق کے جانب سے سامنے آنے والے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اپیلوں پر کارروائی مکمل ہونے کے بعد اضلاع کے منتخب عہدیداروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز کے بقیہ ڈسٹرکٹ میں انتخابات فیز 2 میں عیدالفطر کے بعد ہوں گے۔
وقت اشاعت : 03/04/2024 - 12:48:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :