ٹی بیگز کا استعمال انسانی صحت کیلیے نقصان دہ ہے ،جرمن ماہرین

پیر 20 ستمبر 2021 23:15

برلن/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) جرمنی کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والے ٹی بیگز میں ایسے اجزا شامل ہیں جن کا استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ طبی ماہرین کی سائنس ڈیلی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں محفوظ سمجھ کر استعمال ہونے والیٹی بیگز انسانی زندگی کے لئے محفوظ نہیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جس کاغذ سے ٹی بیگ تیار کیا جاتا ہے اس میں انسانی صحت کے لیے مضر مادے پائے جاتے ہیں جوکینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔جرمن محققین نے چھ کمپنیوں کے ٹی بیگز بارے مختلف طریقوں سیتحقیق کی جن میں تین مہنگی اور تین سستی کمپنیوں کے تھے۔ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ ان میں تقریباچار ایسے اجزا شامل تھے جو کیڑے مار ادویات میں شامل ہوتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ایپی کلوروہائیڈین نامی ایک مادہ اس کاغذ میں شامل ہوتا ہے جو ٹی بیگ کے لیے استعمال ہوتا ہیجو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ کھلی پتی کو براہ راست استعمال کرنا ٹی بیگز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔
وقت اشاعت : 20/09/2021 - 23:15:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :