حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، میر مجیب الرحمن محمد حسنی

منگل 12 اگست 2014 22:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء)صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا انعقاد صروری ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل سپورٹس و کلچر میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے جشن آزادی فٹبال کے فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں میدان آبادہوتے ہیں ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے جلد آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ جشن آزادی فٹبال میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعدکوئٹہ ڈویژن کلب نے کوئٹہ سٹی فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے میں 4گول سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس حافظ عبدالباسط اور ڈائریکٹر سپورٹس نذر بلوچ اور وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری خیر جان بلوچ بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 12/08/2014 - 22:26:05