سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

بدھ 13 اگست 2014 16:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر خوش قسمت ثابت ہوئے جیسا کہ وہ ایک کار حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب وہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹسٹ کے مکمل ہونے کے بعد مانچسٹر سے لندن کا سفر کررہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گواسکر جوکہ اسکائی اسپورٹس کی کامنٹری ٹیم کے رکن ہیں، وہ اپنے ساتھی کامنٹریٹرس مارک نیکولاس اور قریبی دوست چندریش پٹیل کے ساتھ جاکوار گاڑی میں سفر کررہے تھے جو حادثہ کا شکار ہوگئی۔

اس موقع پر گواسکرپچھلی نشست پر بائیں جانب بیٹھے ہوئے تھے جبکہ ان کے ساتھ نکولاس بھی موجود تھیاور یہ گاڑی مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ گواسکر کے ڈرائیور نے موقع پر تیزی سے ردعمل نہیں کیا کیونکہ گیلی سڑک پر گاڑی جلد قابو میں نہیں آئی اور اس نے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ معمولی چوٹ آئی ہے مکمل صحت یاب ہوں ڈرائیور کو تنبیہ کی تھی کہ گاڑی آہستہ چلائے مگر تیز رفتاری کے باعث یہ حادثہ پیش آگیا ۔

وقت اشاعت : 13/08/2014 - 16:56:43