جشن آزادی، سپورٹس بورڈ پنجاب اور ریلوے ویٹ لفٹنگ اکیڈمی کے زیراہتمام ویٹ لفٹنگ کے مقابلے 14اگست کو ہوں گے

بدھ 13 اگست 2014 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب اورپاکستان ریلوے ویٹ لفٹنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر ویٹ لفٹنگ کے مردوخواتین کے مقابلے 14اگست کو صبح 10بجے ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاھو ویٹ لفٹنگ ہال میں ہو نگے ،جس کے مہمانان خصوصی نائب صدر پاکستان ریلوے سپور ٹس بورڈ ڈاکٹر فرحان عبادت خان اور سیکرٹری پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ سید ابرار لحسن ہونگے ،دیگر مہمانوں میں راشد محمود بٹ سپورٹس آفیسر ریلوے اور محمد وقاص اکبر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر سپورٹس پنجاب شامل ہیں، اکیڈمی کے کوچ اویس اکبر نے بتایاکہ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/08/2014 - 20:04:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :