ڈی جی سپورٹس جونیئرزٹینس تربیتی کیمپ پشاورمیںشروع

23ستمبر تا7اکتوبرتک منعقدہونے والے کیمپ کاافتتاح ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفیدیارخٹک نے کیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) دوسری ڈائریکٹرسپورٹس صوبہ خیبرپختونخواجونیئرزٹینس تربیتی کیمپ ایک پروقارتقریب قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیںشروع ہوگیا 23ستمبر تا7اکتوبرتک منعقدہونے والے کیمپ کاافتتاح ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفیدیارخٹک نے کیا جبکہ اس موقع ڈائریکٹر پراجیکٹ ایک ہزار گراونڈ ز ،مراد علی مہمند ، ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ، چیف کوچ سپورٹس ڈائریکٹریٹ شفقت الله، ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ،ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر، سینئر نائب صدر ڈاکٹرفرحت عباس سیکرٹری عمرایازسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میںاسفیدیارخٹک نے بچوں اوربچیوں کے ٹینس کھیل میں دلچسی پرخوشی ومسرت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ،ہاکی،سکواش کی طرح ٹینس بھی دنیاکے نمبرون کھیلوں میں شامل ہیں اورہمارے بچے اوربچیوں کوبھی اس کھیل میں مہارت حاصل کرنی چاہیے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس دیگرکھیلوںکی طرح ٹینس کی ترقی وترویج کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گااورہم کھلاڑیوں کی مشکلات سے بالکل باخبر ہیں اوران کے ازالے کے لیے بھرپورکام کیاجارہاہے اس سے قبل سیکرٹری عمرایاز نے بتایاکہ دس اکتوبرسے رومان گل اوپن ٹینس چیمین شپ کرائی جارہی ہے جس کی انعامی رقم تین لاکھ روپے رکھی گئی ہے امسال بھی باوجودکرونا کے ہم نے بچوں اوربچیوں کے لیے تربیتی کیمپ اوراورڈی جی سپورٹس چیمپین شپ کاانعقادکیاتھا۔

وقت اشاعت : 24/09/2021 - 23:23:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :