انٹر سکولز تحصیل لیول کے ہاکی میچز کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوگیا

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان پیر 27 ستمبر 2021 17:42

انٹر سکولز تحصیل لیول کے ہاکی میچز کا دوسرا  راؤنڈ شروع ہوگیا
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) انٹر سکولز تحصیل لیول کے ہاکی ٹورنامنٹ  دنیا پور پول اے کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول بستی اسلام پورہ نے گورنمنٹ ہائی سکول 362 ڈبلیو بی کو 3 کے مقابلہ میں 4 گول سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

دنیاپور پول بی کا دوسرا سیمی فائنل میچ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مخدوم عالی اور گورنمنٹ ہائی سکول دنیا پور  کے درمیان آج  کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں ٹاکرا گورنمنٹ ہائی سکول بستی اسلام پورہ سے ہوگا ۔ ۔دنیاپور تحصیل کا فائنل 29 ستمبر کو گورنمنٹ ہائی سکول دنیاپور میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/09/2021 - 17:42:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :