سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے، جشن آزادی دنگل میں بشیر بھولا بھالا، شفیق گجر کامیاب

پیر 18 اگست 2014 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) جشن آزادی کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھر میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، ان مقابلوں سے پنجاب بھر میں کھیلوں کے میدان آباد ہوگئے ہیں، رونقیں لوٹ آئی ہیں، درجنوں کھلاڑی مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ،عوام کی بہت بڑی تعداد اس تفریح سے محظوظ ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں بہاولپور میں ہاکی کا میچ ہوا جس میں ٹائیگر ہاکی کلب نے سیٹلائیٹ ٹاؤن ہاکی کلب کو ہرادیا، کبڈی کے میچ میں ایچ ایس پی نے وائی زیڈ ایم کو شکست دیدی، بہاولنگر میں لڑکے اور لڑکیوں کے بیڈ منٹن کے مقابلوں میں امجد، مالا، اعجاز احمد، اویس علی اور ارم شہزادی نے کامیابی حاصل کی۔

انٹر کلب فٹ بال کے سیمی فائنل میں القریش فٹ بال کلب نے مدنی فٹ بال کلب کو شکست دیدی، رحیم یار خان میں انٹر تحصیل سائیکل ریس منعقد کی گئی جو کہ راشد نے جیت لی، انٹر تحصیل بوری ریس میں راشد محمود کامیاب رہے، کبڈی کا مقابلہ گرین الیون نے جیت لیا، تحصیل لیاقت پور میں کبڈی کا مقابلہ ہیرا کبڈی کلب نے عباسیہ کلب کو شکست دیکر جیت لیا، فیصل آباد میں جشن آزادی دنگل میں بشیر بھولا بھالا، محمد شفیق علی گجر، کاشف، وکی، منگا، مشتاق اور شکیل نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

جھنگ میں فلڈ لائٹ کرکٹ میچ میں شالیمار کرکٹ کلب نے سٹی کرکٹ کلب کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ بیڈ منٹن کے مقابلے میں شالیمار کلب نے کامیابی حاصل کی، چنیوٹ میں ہاکی کے مقابلے میں چنیوٹ ہاکی کلب نے الفتح کلب کو ہرا کر کامیابی حاصل کی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ میں خان محمد، فدا حسین، محمد عمر، محمد کاشف، محمد ندیم، احمد رضا اور محمد طاہر نے کامیابی حاصل کی، سیالکوٹ میں فٹ بال کے میچ میں پرنس فٹ بال کلب نے کیپٹل فٹ بال کلب کو ہرادیا، دوسرے میچ میں بھی پرنس فٹ بال نے آر اے بازار فٹ بال کلب کو شکست دیدی، جہلم میں ہاکی کے میچ میں ریڈ کلب نے وائٹ کلب کو ہرا دیا، فٹ بال کے مقابلے میں الجناح کلب نے چک براہم کلب کو شکست دی، بیڈ منٹن کے میچ میں شاہد، حمزہ، مبین اور عبداللہ کامیاب رہے، اٹک میں کرکٹ ٹیپ بال کے مقابلوں میں لکی 9 نے عرفات کلب اور کاؤنٹی کلب کو شکست دیدی، فٹ بال کے میچ میں ہما کلب نے خان کلب کو ہرا دیا، سرگودھا میں فٹ بال ٹورنامنٹ میں ٹائیگر کلب نے آزاد کلب کو ہرادیا، بھکر میں کراٹے کے مقابلوں میں فہیم، نعمان، فضل عباس، احمد عمران، ضعیم عباس اور بشیر کامیاب رہے۔

راولپنڈی میں رسہ کشی کا مقابلہ جمال کلب نے ملال کلب کو ہرا کر جیت لیا۔

وقت اشاعت : 18/08/2014 - 18:48:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :