شیفلیڈ شیلڈ، سائوتھ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 280 رنز بنا کر آئوٹ، مارک سٹیکٹی کی 7 وکٹیں

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:01

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) آسٹریلوی شیفلیڈ شیلڈ میں سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیم چار روزہ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 280 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ہیری نیلسن 71 اور کپتان تراوس ہیڈ 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

مارک سٹیکٹی نے تباہ کن بائولنگ کی اور 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کوئنز لینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنا لئے۔ مارنس لابوشین 22 اور کپتان عثمان خواجہ 15 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2021 - 15:01:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :