جونیئرآرچری چیمپئن شپ (کل) کھیلی جائے گی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) جونیئر آرچری چیمپئن شپ کل النادی البرہانی اسپورٹس کمپلیکس کی آئوٹ فیلڈ میں کھیلی جائے گی جس میں کراچی کے 25اسکولز اور کلبز کے 200سے زائدجونیئر تیر اندازبھر پور شرکت کریں گے ۔پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک کے ڈائرکٹر جنرل آرچری منصور شہزا د کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وہی کھیل مقبولیت اور ترقی حاصل کرتا ہے جہاں گراس روٹ لیول پر مسلسل کام کیا جا رہا ہو ۔

(جاری ہے)

کراچی میں گراس روٹ لیول پر جتنا کام آرچری میں ہو رہا ہے کسی اور کھیل میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔اتوار کو منعقد ہوانے والی جونیئر آرچری چیمپئن شپ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس ایونٹ سے بھی کئی جونیئر تیر انداز ابھر کر سامنے آئیں گے جو ہمارا مستقبل کا اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔اس ایونٹ کے لئے پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک کی بھر پور سپورٹ برہانی کلب اور باکمان کلب کے آرگنائزرز کو حاصل ہے اور آئندہ بھی رہے گی ۔اس ایونٹ سے کراچی کے کلبز اور اسکولز کے تیر اندازوں کا کھیل مزید بہتر ہوگا اور جو نیئر لیول پر بھی کھیل کو فروغ ملے گا ۔
وقت اشاعت : 16/10/2021 - 21:41:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :