سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی کٹ بنانے والی 12 سالہ لڑکی کی تصاویر وائرل

سکاٹش کرکٹ بورڈ کی جانب سےریبیکا ڈاؤنی کی تصویر شیئر کرکے لکھا گیا کہ یہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی کٹ ڈیزائنر ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 اکتوبر 2021 11:28

سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی کٹ بنانے والی 12 سالہ لڑکی کی تصاویر وائرل
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اکتوبر 2021ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کی کٹ بنانے والی 12 سالہ ریبیکا ڈاؤنی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ نے اب تک ایونٹ میں 2 میچز کھیلے ہیں ، اس نے بنگلا دیش جیسی سخت حریف کو اپ سیٹ شکست دی اور دوسرے مقابلے میں پاوپوانیوگنی کو ہرایا۔

(جاری ہے)

ایک جانب جہاں سکاٹش ٹیم کی پرفارمنس پر بات کی جا رہی ہے وہیں ان کی کٹ کے بھی چرچے ہیں جسے ڈیزائن کرنے والی ایک 12 سالہ لڑکی ریبیکا ڈاؤنی ہیں، جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ بنگلادیش کے خلاف جب سکاٹ لینڈ نے کامیابی حاصل کی تو اس وقت ریبیکا ڈاؤنی نے ٹیم کی شرٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں جہاں وہ ٹیلی ویژن کے سامنے کھڑی ہیں۔

سکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ان کی تصویر کو شیئر کیا گیا اور لکھا گیا کہ یہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی کٹ ڈیزائنر ہیں۔
اس پر آئی سی سی کی جانب سے جواب دیا گیا اور ریبیکا کے کام کو سراہا بھی گیا۔
                                                                                                                    
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 11:28:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :