- Home
- Sports
- News
- ورلڈ کبڈی لیگ کا دوسرا مرحلہ23اگست کو شروع ہوگا، لاہور لائنز کی ٹیم (کل )بھارت روانہ ہوگی
ورلڈ کبڈی لیگ کا دوسرا مرحلہ23اگست کو شروع ہوگا، لاہور لائنز کی ٹیم (کل )بھارت روانہ ہوگی
بدھ 20 اگست 2014 19:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء ) ورلڈ کبڈی لیگ کا دوسرا مرحلہ 23 اگست کو بھارت میں شروع ہو گا ،سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز کل ( جمعہ ) 22 اگست کو واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوگی اور 23 اگست کو اندرا گاندھی سٹیڈیم نئی دہلی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ لاہور لائنز ٹیم کے میڈیا مینجر عبدالرؤف روفی نے بتایا کہ لاہور لائنز کی ٹیم ورلڈ کبڈی لیگ کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب 22اگست کو بھارت روانہ ہورہی ہے جہاں وہ 23 اگست کو اپنا پہلا میچ پنجاب تھنڈر کیخلاف اندراگاندھی انڈور سٹیڈیم نئی دہلی میں کھیلے گی جبکہ دوسرا مقابلہ 30اگست کو ہوگا جس میں لاہور لائنز اور بھارتی اداکار اکشے کمار کی ٹیم خالصہ واریئرز آمنے سامنے ہوں گی۔
عبدالرؤف روفی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز اور خالصہ واریئرز کی ٹیم 4،4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، ہماری ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور انشاء اللہ ورلڈ کبڈی لیگ کے دوسرے مرحلے میں بھی لاہور لائنز ناقابل شکست رہے گی، لاہور لائنز کے ریڈر شفیق چشتی نے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں میچوں میں مین آف دی میچ رہے، ہمارے کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے اور بہت کم عرصہ میں کبڈی کھیلنے والے ممالک میں اپنا مقام بنایا ہے، دنیا کی ٹیمیں اب ہماری ٹیم سے مقابلہ کرتے ہوئے گھبراتی ہیں، ہم بھارت میں بھارت کو شکست دیکر لوٹیں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی، سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی