خیبرپختونخوارومان گل اوپن ٹینس چیمپین شپ پشاور میں شروع ہوگئی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) خیبرپختونخوارومان گل اوپن ٹینس چیمپین شپ پشاور میں شروع ہوگئی ‘پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ نے باقاعدہ طور پر پاکستان ٹینس کلب شاہی باغ میں مقابلوں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘ سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس‘ عامر یوسف ایڈووکیٹ ‘ایڈمنسٹریٹر شاہی باغ کلب حامد علی ‘سیکرٹری ٹینس ایسوسی ایشن عمرایاز خلیل ‘سابق ڈائریکٹر سپورٹس فرنٹیئر کالج رحم بی بی ‘آئی ٹی انچارج سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اشفاق احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘ پاکستان نمبرون ٹینس کھلاڑی عقیل خان سمیت ملک کیبہترین140 رینکنگ کھلاڑی حصہ لیںگے‘ چیمپئن شپ میں مختلف ایج گروپ کے مقابلے منعقد ہونگے ‘ پاکستان نمبرون عقیل خان کے علاوہ شعیب خان،یوسف علی،برکت اللہ ،اعجاز احمد، کاشان عمر، ثاقب عمر، حمزہ رومان، شاہ سوار، تیمور خان، سالار خان، احسان، شاہدآفریدی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب تیس اکتوبر کو ہوگی جس میں کھلاڑیوں کو ٹرافیاں‘سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ انڈر 10 ‘,14,16 ,18سنگلز وڈبلز مقابلے ، مینز‘ویٹرن سنگلز وڈبلز مقابلے ہوںگے‘ایونٹ کی انعامی رقم دولاکھ رروپے رکھی گئی ہے ۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 21:46:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :