نیشنل بیچ والی بال چمپئن میں شرکت کے لئے سندھ کی مختلف ٹیموں کا اعلان کر دیاگیا

جمعرات 21 اگست 2014 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) سندھ والی بال ایسو سی ایشن کی سلیکشن کمیٹی کے چےئر مین شاہد مسعود نے 22اگست سے کراچی کے ساحل پر شروع ہو نے والی نیشنل بیچ والی بال چمپئن میں شرکت کے لئے سندھ کی مختلف ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں سندھ کے سیکریٹری نسیم حسین اور عائشہ ارم شامل ہیں ۔ سندھ گرین ٹیم میں اظہر الدین میمن اور عمار علی جبکہ پر ویز احمد شیخ مینیجر ہیں ۔

سندھ وائٹ میں مظہر میمن ، محمد علی ہیں جبکہ فرقان حسین مینیجر ہیں سندھ ویمن ٹیم فرح اور فرح ناز کے علاوہ کوثر کامران مینیجر ہیں۔ دریں اثناء حیدر آباد ڈویژن والی بال ایسو سی ایشن کے سیکریٹری پر ویز احمد شیخ وائس پریزیڈنٹ عائشہ ارم ، ممبران خرم رفیع، حضرت احمد میر پور کے سیکریٹری شہباز باجوہ اور عبد الرحیم نے مشکل حالات میں کراچی کے ساحل پر مردوں اور خواتین کی نیشنل بیچ والی بال چیمپئن شپ منعقد کرنے پر سندھ کے سیکریٹری نسیم حسین، شاہد مسعود اور ان کی ٹیم کو پیشگی مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس چیمپئن شپ کے انعقاد سے ساحل سمندر پر گزشتہ دنوں رونما ہونے والے واقع کے باعث پھیلے گئے خوف کو کم کرنے میں مددملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکت کرنے والے تمام صوبوں اور مہمانوں کی ٹیموں کی کراچی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وقت اشاعت : 21/08/2014 - 19:49:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :