ڈس ایبلڈ T-20پینٹنگولر کپ میں شرکت کیلئے سندھ کی ٹیم ملتان روانہ ہوگئی

ہفتہ 23 اگست 2014 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور نیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے ملتان میں منعقد ہونے والے پانچویں NBP ڈس ایبلڈ T-20پینٹنگولر کپ میں شرکت کرنے والی دفاعی چیمئپن سند ھ کی ٹیم گزشتہ روز بذریعہ ذاکیہ ایکسپریس کراچی سے ملتان کیلئے روانہ ہوگئی ٹیم کے ہمراہ میڈیا مینجر محمد نظام بھی گئے ہیں۔

دانش احمد نائب کپتان ہونگے ، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عارف رچڑڈ، وحید خان ، عبدالرحمان ، امیر احمد ، محمد کلام ، اقبال حسین ، اسحاق جونیئر ، ریاست علی ، عمر انصاری ، ظفیر احمد، فرحان سعید ، سلمان عسکری ، کاشف احمد اور اختر عباس شامل ہیں ۔پنجاب کی ٹیم کے قائد عبداللہ اور نائب کامران بٹ ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں عاشر، بلال، محمد اشفاق (شاکر)، عابد حسین، ذوالفقار علی ، شہباز ، پرویز، صفدر، ذیشان ، سہیل ، افتخار ، محمد نعمان ، سیف اللہ اور ظفرحسین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

خیبر پختوں خواہ کے کپتان فیاض احمد اور نائب کپتان عبداللہ آفرید ی ہونگے ، واجد عالم ، شرین اللہ ، محمد اللہ ، کامران یونس ، محمد آصف، عبداللہ ، محمد سعید، محمد اقبال خان ، عمران اللہ خان ، واجد علی ، وزیر محمد ، محمد نثار، صابر احمد اور آیت شاہ شامل ہیں ۔ بلوچستان کی ٹیم کے کپتان جہانزیب ٹوانہ اور عبداللہ خان ، نسیم قادری، عمیز الرحمان ، مرغوب عالم ، ماجد حسین ، زبیر سلیم ، محمد آصف، مطلوب قریشی ، نصرت اللہ ، امیر محمد ، محمد نظام ، محمد حافظ ، سمع اللہ ، محمد ضیاء اور عدنان وقار شامل ہیں۔

فیڈریل ایریاز کے قیادت راجہ قیصر امتیاز کرینگے نائب کپتان ریحان غنی مرزا وائس کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں الطاف احمد ، فیصل ندیم ، کاشف جواد ، محمد آصف، محمد عثمان ، محمد جہانزیب ، محمد ادریس ، واصف الرحمان ، عدنان بٹ ، محمد وقاص ، محمد عبداللہ ، محمد آصف جونیئر، محمد ہارث اور محمد واجد شامل ہیں۔سندھ کی ٹیم اپنا پہلا میچ دوپہر 2بجے فیڈریل ایریا ز سے کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 23/08/2014 - 17:09:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :