پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے دی
ہفتہ 23 اگست 2014 18:08
ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا کے مہندا راجہ پاکسے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو ہہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکا نے 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے، آئرلینڈر کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز 89 اور مہیلا جے وردھنے 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
پہلی وکٹ کی شراکت میں اوپنرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 39 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 21 رنز بنا کر انجیلو میتھوز کا شکار بنے جس کے بعد یونس خان بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، عمر اکمل 15 اور کپتان مصباح الحق 13رنز بنا سکے جبکہ احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز جوڑے۔
(جاری ہے)
کو پہلا نقصان تلکارتنے دلشن کی صورت میں ہوا جب محمد عرفان نے انھیں 16 کے مجموعی اسکور کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا لیکن 6 اوورز کا کھیل مکمل ہونے کے بعد ایک بار پھر میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اور جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو امپائرز نے میچ کی ایک اننگ کو 45 اوورز تک محدود کردیا۔ سری لنکا نے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ سری لنکا کے دیئے گئے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے ہیں۔
اس سے قبل سری لنکا کی جان سے کپتان اینجلو میتھیوز نے سب سے زیادہ 89 رنز بنائے جب کہ مہیلا جے وردنے 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اشھان پرینجن نے 15 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ کمارا سنگا کار نے 23 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، محمد عرفان نے 2 جب کہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی