ہاشم خان میموریل انٹر نیشنل سکواش ، ناصر اقبال، عماد فرید، فرحان زمان اور دانش اطلس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 26 اگست 2014 20:03

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) ہاشم خان میموریل انٹر نیشنل سکواش سرکٹ ٹو چمپئن شپ میں ناصراقبال ، عماد فرید ، فرخان زمان اور دانش اطلس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ہاشم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان نمبر ون اور ورلڈ نمبر 41 نے یاسر بٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی سکور 11-8,11-7,7-11,11-4 اور11-9 رہا ، دوسرا کوارٹر فائنل عماد فرید اور علی بخاری کے مابین کھیلا گیا جس میں عماد فرید نے 11-6,8-11,11-9,5-11 اور11-9 سے کامیابی حاصل کی ،تیسرا کوارٹر فائنل دانش اطلس اور فرحان محبوب کے مابین کھیلا گیا جس میں دانش اطلس نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے کامیابی حاصل کی ، سکور 11-8,3-11,10-12,11-6 اور11-7 سے فتح حاصل کی ، آخری کوارٹر فائنل میچ میں فرخان زمان نے طعیب اسلم کو 8-11,11-6,11-7 اور 11-7 سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، سیمی فائنل آج کھیلے جائینگے ، جبکہ فائنل میچ 28 اگست کو ہوگا۔

وقت اشاعت : 26/08/2014 - 20:03:09