مائیکل کلارک فٹنس مسائل سے دوچار،ٹرائنگولرسیریز کے بقیہ میچوں میں شرکت مشکوک

منگل 26 اگست 2014 20:15

ہرارے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) آسٹریلوی ٹیم کے قائد اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک کی فٹنس مسائل کے باعث زمبابوے میں جاری ٹرائی اینگولر کرکٹ سیریز میں شرکت غیر یقینی صورت حال کا شکار ہو گئی ہے۔ سہ ملکی سیریز زمبابوے میں جاری ہے جس میں میزبان زمبابوے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم کے قائم مقام کپتان جارج بیلی کے مطابق کلارک ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے اسلئے اس وقت ان کی سیریز کے اگلے میچ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، ہماری خواہش ہے کہ وہ جلد مکمل فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم جوائن کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ متوازن ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔ واضح رہے کہ کلارک ہرارے سپورٹس کلب میں ٹریننگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ پہلا ون ڈے بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

وقت اشاعت : 26/08/2014 - 20:15:57