پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کا بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ

جمعہ 12 نومبر 2021 12:44

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کا بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2021ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ،دورے کے دوران  فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے ساتھ  جنرل سیکرٹری معظم خان اور نائب صدر نثار احمد بھی موجود ہیں۔ بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ایاز خان اور سیکرٹری جان عالم نے سید اظہر علی شاہ کو ایوب سٹیڈیم میں زیر تعمیر سائیکلنگ ویلو ڈرم کا دورہ کروایا۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ، سیکرٹری معظم خان اور نائب صدر نثار احمد نے سائیکلنگ ویلوڈرم کا  جائزہ لیا، سٹرکچر کو جانچا اور سٹرکچر کا معائنہ کیا۔ سائیکلنگ ویلوڈرم کی حالت دیکھ سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ یہ ملک کا دوسراسائیکلنگ کا سٹیڈم ہے جو کہ کوئٹہ میں بننے جا رہا ہے،  سائیکلنگ ویلو ڈرم کا تقریبا45فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور 55 فیصد کام باقی ہے، مگر سٹیڈیم کی تعمیر کا کام بند کر دیا گیا ہے، آج ہماری پوری سائیکلنگ فیڈریشن یہاں کوئٹہ میں موجود ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس سائیکلنگ کے سٹیڈیم کے کام کو دوبارہ سے شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ موجود  ہیں، روڈ ریس میں تو ان کا کوئی ثانی نہیں ہے، اب اگر ان ڈور سائیکلنگ کا یہ ویلو ڈرم بھی بن جائے تو بلوچستان کے کھلاڑیوں کا بہت زیادہ فائدہ ہو گا اور ہم بھی نیشنل ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ کوئٹہ میں کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  ویلو ڈرم کا کام  دوبارہ شروع کیا جائے۔
وقت اشاعت : 12/11/2021 - 12:44:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :