فیڈرل بورڈانٹر کالجیٹ گرلزٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 9 دسمبر سے اسلام آبادمیں شروع ہوگی

جمعہ 12 نومبر 2021 12:46

فیڈرل بورڈانٹر کالجیٹ گرلزٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 9 دسمبر سے اسلام آبادمیں  شروع ہوگی
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2021ء) :فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈانٹر کالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس کرکٹ چیمپئن شپ 9 دسمبر سے بحریہ کالج، ای ایٹ، اسلام آبادمیں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس فوزیہ معروف نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک تمام کالجز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 12/11/2021 - 12:46:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :