ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،حارث رئوف اور گلین میکسویل کا جرسیوں کا تبادلہ

مجھے اس نوجوان پر فخر ہے جیسے یہ آیا ہے، اس نے پاکستان، میلبورن سٹار کیلئے غیر معمولی کارکردگی دکھائی،حارث بہت اچھا انسان، ساتھی کرکٹر، بحیثیت دوست خزانہ سمجھتا ہوں: آسٹریلین آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 نومبر 2021 14:25

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،حارث رئوف اور گلین میکسویل کا جرسیوں کا تبادلہ
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 نومبر 2021ء ) پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل کے بعد حارث رؤف اور میکس ویل کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حارث رؤف کا دن اچھا نہ رہا اور انہوں نے اپنے 3 اوورز میں 32 رنز دیے تاہم ایونٹ میں 6 میچ کھیل کر 8 وکٹیں لیں اور انکا اکانومی ریٹ 7.30 رہا۔ حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی دکھائی اور مین آف دی میچ رہے۔

28 سالہ حارث رؤف آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی گلین میکسویل کی قیادت میں بگ بیش لیگ بھی کھیل چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی فتح کے باوجود ان کی میکسویل سے دوستی سوشل میڈیا پر بھی دکھائی دی۔ حارث رؤف اور میکسویل نے میچ کے بعد ایک دوسرے سے جرسیاں تبدیل کیں ۔

(جاری ہے)

دونوں کرکٹرز کی جرسیاں تبدیل کرنے کی تصویر بگ بیش لیگ کے کلب میلبورن سٹارز کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔

گلین میکسویل نے حارث کے ساتھ جرسیوں کے تبادلے کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اس نوجوان پر فخر ہے جیسے یہ آیا ہے، اس نے پاکستان ٹیم اور میلبورن سٹار کے لیے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ حارث رؤف ایک بہت اچھا انسان اور ساتھی کرکٹر ہے، حارث کو بحیثیت دوست خزانہ سمجھتا ہوں۔ گلین میکسویل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سپر سٹار قرار دیا‘۔

وقت اشاعت : 12/11/2021 - 14:25:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :