تیسرا ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 نومبر 2021 12:32

تیسرا ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 نومبر 2021ء ) 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں اس سے قبل 14 مرتبہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آچکی ہیں جہاں 12 مرتبہ پاکستان نے فتح حاصل کی تاہم بنگلہ دیش نے جن 2 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی وہ دونوں بنگلہ دیش میں ہی کھیلے گئے تھے۔ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خرابی کےباعث بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 کے لیےدستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ افتخار احمد کو کھلائے جانے کا امکان ہے، ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری رسمی میچ میں شاہنواز دھانی کا ڈیبیو کرایا جائے گا۔                                                                                                               
وقت اشاعت : 22/11/2021 - 12:32:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :