جونیئر ہاکی ورلڈکپ، جرمنی نے پاکستان کو 2-5 سے ہرا دیا

بدھ 24 نومبر 2021 15:58

جونیئر ہاکی ورلڈکپ، جرمنی نے پاکستان کو 2-5 سے ہرا دیا
بھوبنیشور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2021ء) ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں  جرمنی نے پاکستان 2-5 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے رابرٹ ڈکسچر نے دو گول کئے۔ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام 12 واں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ بھارت کے شہر بھوبنیشور میں شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق گروپ ڈی کے پہلے میچ میں جرمنی جونیئرز نے پاکستان جونیئرز کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔

جرمنی کی طرف سے رابرٹ ڈکسچر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول سکور کئے۔ مائیکل سٹروتھ آف، میکسی ملین سیجبرگ اور بینیڈکٹ شوارزہاٹ نے ایک، ایک گول کیا۔ فاتح ٹیم نے ایک گول پنلٹی کارنر پر جبکہ چار فیلڈ گول سکور کئے۔ پاکستان کی طرف سے حماد انجم اور عبدالحنان نے ایک، ایک گول کیا۔ واضح رہے کہ قومی جونیئر ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 27 نومبر کو مصر کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 24/11/2021 - 15:58:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :