بگ بیش لیگ کا 3 پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ، معاہدے کی پیشکش کردی

برسبین ہیٹ، سڈنی تھنڈر اور میلبورن سٹار کی جانب سے شاداب خان، حارث رئوف اور فخر زمان کیساتھ معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 نومبر 2021 22:19

بگ بیش لیگ کا 3 پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ، معاہدے کی پیشکش کردی
کینبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 نومبر 2021ء ) قومی کرکٹرز کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی پر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے پیشکش ملنے لگی۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیموں نے ٹی20 ورلڈکپ میں عمدہ پرفارمنس دینے والے قومی کرکٹرز کے ساتھ رابطے کیے ہیں۔ بگ بیش لیگ کی ٹیموں کی طرف سے شاداب خان، فخر زمان اور حارث رؤف کو معاہدے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں قومی کرکٹرز کو آسٹریلوی ٹی 20 لیگ کی مختلف ٹیموں سے کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

بگ بیشن لیگ 5 دسمبر سے شروع ہوگی، برسبین ہیٹ، سڈنی تھنڈر اور میلبورن سٹار نے قومی کھلاڑیوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی چند میچز کےلیے آسٹریلوی ٹی 20 لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بینچ سٹرنتھ کو آزمایا جائے گا، بگ بیش لیگ کے کچھ میچز کے لیے مزید کرکٹرز کےساتھ بھی رابطوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے شاداب خان، حارث روف، شعیب ملک اور عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں۔                                                                                                    
وقت اشاعت : 26/11/2021 - 22:19:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :