ورلڈ نمبر 3 کو شکست دینے کے بعد محمد وسیم کی رنگ میں رقص کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:35

ورلڈ نمبر 3 کو شکست دینے کے بعد محمد وسیم کی رنگ میں رقص کی ویڈیو وائرل
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان کے محمد وسیم نے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 3 باکسر کو شکست دینے کے بعد رنگ میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ۔حمد وسیم نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والی فائٹ میں کولمبیا کے باکسر بریرا کو شکست دیکر ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

محمد وسیم کا پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا دو مرتبہ ڈبلیو بی سی سلور چیمپئن بنا ہوں اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کولمبین فائٹر کے ساتھ بہت مشکل فائٹ تھی، ورلڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہوں، آگے بھی پاکستان کا نام روشن کروں گا۔دوسری جانب ڈبلیو بی سی سلور چمپئن بننے کے بعد محمد وسیم کی رنگ میں رقص کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں محمد وسیم کے چہرے پر زخم بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/11/2021 - 14:35:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :