ساتویں بین الاقوامی گھڑ سواری چیمپن شپ کا فرانس میں آغاز

ہفتہ 30 اگست 2014 17:43

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء)گھڑ سواری کے ساتویں عالمی مقابلوں کا باقاعدہ آغاز فرانس کے شہر نورمنڈے کے مرکزی علاقے کاؤن میں ہو گیا، گھڑ سواری چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایکویسٹرین کی چیئرپرسن شہزادی ھیا بنت الحسین نے کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق گھڑ سواری کے عالمی مقابلوں کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔ مقابلوں میں دنیا بھر سے 76ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مقابلے سات ستمبر تک جاری رہیں گے۔ گھڑ سواری کے مقابلوں میں رکاوٹوں کو پھلانگنے اور گھوڑوں کی ریس کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ یہ واحد کھیل ہے جس میں ایک ہی مقام پر مرد خواتین کے ایک ساتھ مقابلے جاری رہیں گے۔گھڑ سواری کی عالمی چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب فرانسیسی شہر کاؤن میں منعقد ہوئی جس میں کم سے کم 20 ہزار افراد شریک تھے۔ ان میں دنیا بھر سے آئے ایک سو گھڑ سوار مرد اور لیجینڈ خواتین بھی موجود تھیں

وقت اشاعت : 30/08/2014 - 17:43:37