فاٹا میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم
ہفتہ 30 اگست 2014 17:51
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن فاٹا کے ٹرائلز ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوئے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم اور سابق پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ محمد اکرم کوچ فاٹا ٹیم ثاقب ، فیلڈنگ کوچ شاہد جاوید کی سربراہی میں منعقد ہوئے ، ٹرائلز میں دس مختلف ڈسٹرکٹ سے سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ بیس حتمی کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے ٹیم ینگ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اس موقع پر فاٹاریجنل کے چیئر مین شاہد خان شنواری ، صدر نورالحق بلوچ، سیکرٹری شکیل داوڑ بھی موجود تھے ۔
ٹرائلز میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی محمد اکرم نے کہا کہ فاٹا میں اچھا ٹیلنٹ موجود ہے اور آج اس ٹیلنٹ کو دیکھ کر ان کو بہت خوشی ہوئی انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کے بعد کیمپ کا انعقاد کیاجائے گا اور انہیں امید ہے کہ کھلاڑیوں کی بھرپور پرفارمنس سامنے آئی گی ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا