فارمولا ون ڈرائیور نیکو روزبرگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اتوار 31 اگست 2014 14:36

بلجیئم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) فارمولا ون جرمن ڈرائیور نیکوروز برگ کو ساتھی ڈرائیور کو ٹکر مارنے پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیلجئم میں جاری فارمولا ون کار ریس کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، ٹیم مرسڈیز کے ڈرائیور نیکو روزبرگ کی غلطی سے ساتھی ڈرائیور لیوئس ہملٹن کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا، برطانوی ڈرائیور کی گاڑی کا حصہ ٹکر سے اتر کر گر گیا، دونوں ڈرائیور کسی بڑے حادثے اور جانی نقصان سے تو بچ گئے لیکن ٹیم حکام نے چیمپئن ڈرائیور نیکو روزبرگ کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے اس سے پہلے نیکو روزبرگ نے اپنی غلطی کو مانتے ہوئے معذرت بھی کر لی تھی۔

وقت اشاعت : 31/08/2014 - 14:36:49