‏حارث رئوف اور دلبر حسین کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کا میلبورن سٹارز سے معاہدہ

19 سالہ لیفٹ آرم رسٹ سپنر سید فریدون آسٹریلیا میں ہیں اور آسٹریلین لیگ میں ڈیبیو کریں گے،

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 دسمبر 2021 12:36

‏حارث رئوف اور دلبر حسین کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کا میلبورن سٹارز سے معاہدہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2021ء ) لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیفٹ آرم سپنر سید فریدون کا بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن سٹارز سے معاہدہ ہوگیا۔ لاہور قلندرز کے ‏چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے سید فریدون کے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن سٹارز کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی۔ 19 سالہ سید فریدون پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے کھلاڑی ہیں جن کا آسٹریلیا میں معاہدہ ہوا ہے، اس سے قبل فاسٹ بولر حارث رؤف اور دلبر حسین کا بھی میلبورن سٹارز سے معاہدہ رہ چکا ہے۔

(جاری ہے)

سید فریدون آسٹریلیا میں ہیں اور آسٹریلین لیگ میں ڈیبیو کریں گے، سید فریدون کا انتخاب لاہور قلندرز کے ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ہوا۔ سید فریدون کا کہنا تھا لیگ میں موقع ملنے پر بہت خوش ہوں، اس موقع کا خواب میں بھی نہیں سوچا تھا، ڈویلپمنٹ کے حوالے سے لاہور قلندرز کا مشکور ہوں، قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں عاقب جاوید کے ساتھ بہت محنت کی۔                                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 01/12/2021 - 12:36:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :