کور کمانڈر پولو کپ کا فائنل ری مائونٹس اورو ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کے درمیان ہوگا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ کا فائنل ری مائونٹس اورو ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔پہلے سیمی فائنل میں ری مائونٹس کی ٹیم نے شیخو سٹیل/ ڈائمنڈ پینٹس کو 9-6 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

ری مائونٹس کی طرف سے نکلوس اونٹورنیو نے پانچ، اے ایل ڈی شاہد عمران نے تین اور راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا جبکہ شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین، ایندرس نے دو جبکہ عثمان عزیز انور نے ایک گول سکور کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار کورپس کو8-7.5 سے ہرا دیا۔ ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرانزا نے شاندار کھیل پیش کیا اور سات خوبصورت گول سکور کیے جبکہ صوفی محمد عامر نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف چار کورپس کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چھ،لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 23:56:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :