بابراعظم 2021ء میں زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

پاکستانی کپتان نے 2021ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریاں اور13 نصف سنچریاں سکور کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 دسمبر 2021 16:37

بابراعظم 2021ء میں زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 دسمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ففٹی بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بابراعظم 2021ء میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ پاکستانی کپتان نے 2021ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریز اور13 ففٹیز بنائیں۔

(جاری ہے)

محمد رضوان 2 سنچریز اور 12 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے روہت شرما 2 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں سمیت 11 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقی اوپنر ایڈن مارکرم ایک سنچری اور 9 نصف سنچریوں سمیت 10 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ چوتھے جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی رواں سال 10 نصف سنچریوں کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہیں ۔ یاد رہے کہ بابراعظم نے ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش کے خلاف 60 سکور بنائے اور وہ ناٹ آوٹ ہیں۔                                                                                                       
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 16:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :