کیویز کی نگاہیں یواے ای میں پاکستان سے سیریز پر مرکوز،

خلیجی ملک کی دشوار کنڈیشنز میں دشوار چیلنج کا ڈٹ کا سامنا کریں گے، کین ولیمسن

پیر 1 ستمبر 2014 19:32

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف یو اے ای سیریز پر ابھی سے نگاہیں جمالیں۔کین ولیمسن کہتے ہیں کہ ہم دشوار کنڈیشنزمیں دشوار چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کریں گے۔ انھوں نے اپنے بولنگ ایکشن کے جلد کلیئر ہونے کی بھی امید ظاہر کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کی نومبر میں 3 ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کی فل سیریز کیلیے متحدہ عرب امارات میں میزبانی کرنی ہے، کیویز نے ابھی سے اس سیریز پر نگاہیں گاڑ لی ہیں، نوجوان کرکٹر کین ولیمسن نے پاکستان سے مقابلوں کو دشوار چیلنج قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک ٹیم ہونے کے ناطے سے بہتر ہورہے ہیں اور پاکستان سے یو اے ای میں شیڈول سیریز کافی مشکل ثابت ہونے والی ہے، بطور ٹیم ایک یونٹ میں ڈھلنے کے دوران ہمیں کرکٹ میں اچھے اور مشکل دونوں دن دیکھنے ہوں گے، بعض اوقات ہم مشکل سبق حاصل کرتے ہیں، ویسٹ انڈیز میں رواں برس کھیلی جانے والی سیریز سے ہمارے حوصلے کافی بلند ہوئے ہیں، ہم نے وہاں کی کنڈیشنز سے ہم ا?ہنگ ہوکر کامیابی حاصل کی، ہمیں پوری امید ہے کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں بھی خود کو جلد ڈھال لیں گے، مضبوط پاکستانی ٹیم کے خلاف یہ ایک دلچسپ مگر مشکل چیلنج ہوگا۔

(جاری ہے)

سعید اجمل کے حوالے سے کین ولیمسن نے کہا کہ سعید ایک بہترین بولر ہیں اور ان کنڈیشنز میں کافی بہتررہتے ہیں، ہم ان کے خلاف باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے،کین ولیمسن کو بھی غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے بولنگ سے روک دیا گیا ہے تاہم وہ جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرنے کیلیے اجازت ملنے کی امید رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ میرا ایکشن جلد کلیئر ہوجائے گا، میں اس حوالے سے کافی محنت کررہا ہوں، میرا بطور بولر نیوزی لینڈ ٹیم میں کردار کبھی بھی بڑا نہیں رہا اور نہ ہی میں کوئی بڑا اسپنر ہوں بلکہ پارٹ ٹائم اپنی ٹیم کے کام ا?تا تھا لیکن میں دوبارہ بولنگ کی اجازت پانے کے بارے میں خاصا پراعتماد ہوں۔

وقت اشاعت : 01/09/2014 - 19:32:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :