ٹینس اسٹار ماریا شیراپووا یو ایس اوپن ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ایونٹ سے باہر،

وینس ولیمز، نوواک جوکووچ، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز نے اگلے راوٴنڈ تک رسائی حاصل کر لی، مینز سنگلز کے تیسرے راوٴنڈ میں فرانس کے جائلز سیمون نے اسپین کے فورتھ سیڈڈ کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کو اپ سیٹ شکست دی، سیمون نے سخت مقابلے کے بعد 6-3، 3-6، 6-1 اور 6-3 سے فتح سمیٹی،سربیا کے نوواک جوکووچ نے فلپ کول اسکرائیبر کو 6-1، 7-5 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، ماریا شیراپوا کو کیرولین ووزنیاکی نے 6-4، 2-6 اور 6-2 سے شکست دی، سرینا ولیمز نے ایستونیا کایا کنیپی کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دی

منگل 2 ستمبر 2014 20:34

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) ٹینس اسٹار ماریا شیراپووا یو ایس اوپن ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں جبکہ وینس ولیمز، نوواک جوکووچ، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز نے اگلے راوٴنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔نیویارک میں سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں مینز سنگلز کے تیسرے راوٴنڈ میں فرانس کے جائلز سیمون نے اسپین کے فورتھ سیڈڈ کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کو اپ سیٹ شکست دی، سیمون نے سخت مقابلے کے بعد 6-3، 3-6، 6-1 اور 6-3 سے فتح سمیٹی۔

سربیا کے نوواک جوکووچ نے فلپ کول اسکرائیبر کو 6-1، 7-5 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ پرانے حریف اینڈی مرے سے ہو گا۔اس سے قبل اینڈی مرے نے فرانس کے جو ولفریڈ ٹی سونگا کو 7-5، 7-5 اور 6-4 سے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مرے اور جوکووچ چار بار آمنے سامنے آئے اور دونوں نے دو دو مقابلے اپنے نام کیے۔

خواتین کے مقابلوں میں روس کی ماریا شیراپوا کا سفر پری کوارٹرفائنل میں ختم ہوگیا، انہیں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے 6-4، 2-6 اور 6-2 سے شکست دی۔لگاتار تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کی خواہشمند امریکا کی سرینا ولیمز نے ایستونیا کایا کنیپی کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل کی جانب کامیاب پیش قدمی جاری رکھی۔اس کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورنکا، جاپان کی کائی نشی کوری اور وکٹوریا ازرینکا نے بھی اگلے راوٴنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔

وقت اشاعت : 02/09/2014 - 20:34:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :