ورلڈ ویٹ لفٹنگ، طلحہ طالب نے پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیت لیا

طلحہ طالب نے67 کلوگرام کیٹیگری کے سنیچ ایونٹ میں 143 کلو وزن اٹھا کر برانز میڈل اپنے نام کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 دسمبر 2021 11:29

ورلڈ ویٹ لفٹنگ، طلحہ طالب نے پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیت لیا
تاشقند (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 دسمبر 2021ء ) پاکستان نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل جیت لیا،اولمپیئن طلحہ طالب نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ تاشقند میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں طلحہ طالب نے67 کلوگرام کیٹیگری کے سنیچ ایونٹ میں 143 کلوگرام وزن اٹھا کر برانز میڈل اپنے نام کیا، روس کے زلفت گیرو نے گولڈ اور ازبک پلیئر دوستن یوکوبوف نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

طلحہ طالب کلین اینڈ جرک ایونٹ میں بدقسمتی سے مقابلہ مکمل نہ کرسکے لیکن ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل ضرور پانے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
واضح رہے کہ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان کا یہ پہلا تمغہ ہے۔ یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے شرکت کی تھی اور ناکافی سہولیات کے باوجود وہ 5 پوزیشن پر رہے اور اپنی کارکردگی سے قوم کے دل جیت لیے تھے۔ ویٹ لفٹر کو مداحوں کے ساتھ ساتھ کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی جانب سے سراہا گیا تھا، قومی کرکٹر حسن علی، شاداب خان سمیت اداکارہ ماہرہ خان بھی طلحہ طالب کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں تھیں۔                                                                                    
وقت اشاعت : 11/12/2021 - 11:29:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :