سویڈن میں ایتھلیٹکس کے منفرد اور دلچسپ مقابلے

بدھ 3 ستمبر 2014 17:53

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) سٹاک ہوم میں سوئم رن ورلڈ چیمپئن شپ کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں مردوں اور خواتین ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

بائیس ممالک کے دو سو چالیس رنرز نے پانی ، خشکی اور پہاڑیوں پر چڑھنے کا دلچسپ مظاہرہ بھی کیا۔ اس خوبصورت جزیرے میں دوڑ لگانے والوں نے تماشائیوں کو بھی تفریح کا پورا پورا موقع فراہم کیا۔ مردوں اور عورتوں کی دوڑ میزبان ملک سویڈن کے رنرز نے جیت لی۔ مکسڈ ٹیم کا میدان بھی سویڈش ایتھلیٹس نے مار لیا۔

وقت اشاعت : 03/09/2014 - 17:53:44