ایشز کے دوران کورونا کا حملہ،انگلش پلیئر متاثر ہونے سے بال بال بچ گیا

کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنےپر‏برطانوی کمنٹیٹر ایشا گوہا، گلین میگرا کو کمنٹری سےہٹادیا گیا،میڈیا ممبر نے انگلش بیٹر ڈیوڈ مالان کا انٹرویو لیا،صحافی نے ‏ماسک پہننے کیساتھ سماجی دوری اختیار کی ہوئی تھی جسکی وجہ سےملان کو کھیلنے کی ‏اجازت مل گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 دسمبر 2021 12:31

ایشز کے دوران کورونا کا حملہ،انگلش پلیئر متاثر ہونے سے بال بال بچ گیا
ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 دسمبر 2021ء ) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز میں کورونا وائرس کا ایک اور حملہ، انگلش پلیئر احتیاطی ‏تدابیر کی وجہ سے متاثر ہونے سے بال بال بچ گئے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران میڈیا کے ارکان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کیسز مثبت آنےکے بعد ‏برطانوی کمنٹیٹر ایشا گوہا اور سابق آسٹریلین فاسٹ بائولر گلین میگراتھ کو کمنٹری سے ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ مثبت آنے والے میڈیا ممبر نے انگلش بلے باز ڈیوڈ مالان کا انٹرویو بھی لیا لیکن صحافی نے ‏ماسک پہننے کے ساتھ سماجی دوری بھی اختیار کی ہوئی تھی جس کی وجہ سےملان کو کھیلنے کی ‏اجازت دے دی گئی۔ واضح رہے کہ دوسرے میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل پیٹ کمنز کو کورونا وائرس سے متاثرہ ‏شخص کے ساتھ ‏قریبی رابطے پر آئیسولیشن میں جانا پڑ گیا۔

پیٹرک کمنز نے ریسٹورنٹ میں جس شخص کے ساتھ کھانا کھایا اس کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ‏‏کپتان کو فوری طور پر ہوٹل روم میں آئیسولیشن اختیار کرنا پڑی۔ کورونا ایس او پیز کے تحت کمنز کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے آئیسولیشن میں رہنا ہو گا اور ‏‏کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں آئیسولیشن ختم کرنے کی اجازت ہو گی۔                                             
وقت اشاعت : 20/12/2021 - 12:31:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :