کریگ میک میلن نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے

جمعہ 5 ستمبر 2014 13:15

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر کریگ میک میلن نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے۔ میلن مستقل بنیادوں پر آئندہ دو برس تک کیوی ٹیم کی بیٹنگ کو جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

میک میلن کو رواں برس دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے عارضی بنیادوں پر بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری دی گئی تھی تاہم ان کی زیر کوچنگ ٹیم کی کامیابی کے بعد انہیں دو برس کیلئے مستقل طور پر ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنا دیا گیا۔ میلن اب پرفارمنس سیٹ اپ کا حصہ ہوں گے اور وہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو جوائن کریں گے جن کے معاہدے میں بھی دو برس کی توسیع کی گئی ہے۔ میک میلن کو 55 ٹیسٹ اور 197 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے

وقت اشاعت : 05/09/2014 - 13:15:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :