پشاور،انٹر ریجنل فٹبال چیمپئن شپ بنوں نے جیت لی ،

فائنل میں چترال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیدی

جمعہ 5 ستمبر 2014 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) انٹر ریجنل فٹبال چیمپئن شپ بنوں نے جیت لی فائنل میں چترال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق انٹرنیشنل فٹبالر عبدالولی خان ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ارشد خان ‘ڈی ایس او ٹانک انور کمال برکی ‘جمشید بلوچ‘امیر زاہد شاہ ‘رحمت اللہ ‘سیکرٹری ڈی ایف اے چترال حسین ‘صدر اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں،تفصیلات کے مطابق بنوں نے انٹر ریجنل فٹبال چیمپئن شپ جیت لی ڈائریکٹویٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام چترال میں جاری مقابلوں میں گزشتہ روز چیمپئن شپ کا فائنل چترال گراؤنڈ پر منعقد ہوا جس میں بنوں اور میزبان چترال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں‘میچ میں بنوں نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی اپنے نام کی ‘چترال کی طرف سے واحد گول کلیم نے سکور کیا جبکہ بنوں کی طرف سے عمیر اور بادشاہ خان نے ایک ایک گول سکور کیا ‘ریفریز کے فرائض اسلام گل ‘محمد تنویر اور محمد شکیل نے سرانجام دئیے ‘آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اوردیگر انعامات تقسیم کئے گئے‘ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام انٹر ریجنل گیمز کے انعقاد سے ایک طرف کھلاڑیوں کو آگے جانے کے مواقع ملتے ہیں اور دوسری طرف ان کے تجربے میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 05/09/2014 - 22:38:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :