جو روٹ کو محمد یوسف کا 15 سالہ ریکارڈ توڑنے کیلئے 97 رنز درکار

برطانوی ٹیسٹ کپتان اب تک 62.66 کی اوسط سے 1692 رنز سکور کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 27 دسمبر 2021 16:22

جو روٹ کو محمد یوسف کا 15 سالہ ریکارڈ توڑنے کیلئے 97 رنز درکار
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 دسمبر 2021ء ) انگلینڈ کا ٹیسٹ سکواڈ آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز میں فارم تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار ہے لیکن ان کے کپتان جو روٹ اس سیریز اور پورے سال میں غیر معمولی فارم میں نظر آئے ہیں ۔ 30 سالہ جو روٹ نے حال ہی میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کیخلاف جاری تیسرے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 80 گیندوں پر نصف سنچری کی بدولت سابق جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ کے کیلنڈر ایئر میں بطور کپتان سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ اس سال ان کی 5ویں ٹیسٹ نصف سنچری تھی اور سیریز میں اب تک کی تیسری نصف سنچری تھی۔ اس سال اپنے 15 ویں ٹیسٹ میں 1692 رنز کے ساتھ جو روٹ پہلے ہی 2008ء میں گریم سمتھ کے 1656 رنز کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سچن ٹنڈولکر (1562) اور مائیکل کلارک (1595) کو پیچھے چھوڑ کر اب تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا محمد یوسف کا ریکارڈ محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 2006ء میں 11 میچز کی 19 اننگز میں 99.33 کی اوسط سے 1788 رنز سکور کیے تھے ،انگلش کپتان فی الحال تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر 12 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور انہیں مزید 96 رنز درکار ہیں ۔

وہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویوین رچرڈز کے ایک کیلنڈر سال میں دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کے 45 سال پرانے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔ لیجنڈری بلے باز نے 1976ء میں 11 میچز کی 19 اننگز میں 90 کی اوسط سے 1710 رنز بنائے تھے۔ جو روٹ اب تک 15 میچز کی 29 اننگز میں 62.66 کی اوسط سے 1692 رنز سکور کرچکے ہیں، گریم سمتھ نے 2008ء میں 15 میچز کی 25 اننگز میں 1656 رنز بنائے تھے جب کہ سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے 2012ء میں 11 میچز کی 18 اننگز میں 1595 رنز سکور کیے تھے ۔
وقت اشاعت : 27/12/2021 - 16:22:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :