پاکستان کے خلاف سیریزکیلئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا

پیر 8 ستمبر 2014 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) پاکستان کے خلاف سیریزکے لئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ سپنر سٹیو اوکیف اور آل راؤنڈر مچل مارش کو پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مائیکل کلارک ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ایرن فنچ کو جارج بیلی کی جگہ ٹی 20 کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ میں مائیکل کلارک (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، کرس راجرز، ایلیکس ڈولن، سٹیون سمتھ، شین واٹسن، فلپ ہیوز، بریڈ ہیڈن، گلین میکسویل، مچل مارش، مچل جونسن، سٹیو اوکیف، پیٹر سڈل، مچل سٹارک اور نیتھن لیون شامل ہیں۔ ون ڈے سکواڈ میں مائیکل کلارک (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، ایرن فنچ، شین واٹسن، جارج بیلی، سٹیون سمتھ، مچل مارش، گلین میکسویل، بریڈ ہیڈن، جیمز فوکنر، شان ایبٹ، مچل جونسن، مچل سٹارک اور نیتھن لیون شامل ہیں جبکہ ٹی 20 سکواڈ میں ایرن فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن، گلین میکسویل، مچل مارش، سٹیون سمتھ، بریڈ ہیڈن، جیمز فوکنر، شان ایبٹ، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، کین رچرڈسن اور کیمرون بائس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف واحد ٹی 20 ، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 08/09/2014 - 20:42:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :