پی ایس ایل7 ،منی ڈرافٹنگ (کل )تک کیلئے ملتوی

جمعہ 7 جنوری 2022 17:42

پی ایس ایل7 ،منی ڈرافٹنگ (کل )تک کیلئے ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کی منی ڈرافٹنگ کو ایک دن کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی منی ڈرافٹنگ کھلاڑیوں سے آخری رابطہ کرنے کے لئے ملتوی کی گئی تا کہ مزید نامور کرکٹرز کو ایونٹ کا حصہ بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے دعوی کیا کہ پی ایس ایل سیزن 7 کی منی ڈرافٹنگ آج ہفتہ کل شام 5 بجے ورچوئل ہوگی جس میں تمام فرنچائزز 2،2 کھلاڑیوں کو منتخب کرکے 20 رکنی اسکواڈ مکمل کریں گی ۔

دوسری جانب پاکستان سر لیگ 7 کی منی ڈرافٹنگ کے لئے کسی بڑے نام نے ایونٹ میں شرکت کا عندیہ نہیں دیا ۔پی ایس ایل فرنچائزز کو ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی ریپلیسمنٹ لسٹیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ اعلی عہدیداران جنوبی افریقی کرکٹرز سمیت دیگر ممالک کے کرکٹرز سے رابطے کررہے ہیں۔پی ایس ایل 7 کی پلاٹینیم کیٹگری کے ڈیوڈ ویلے نے دستیابی ظاہر کردی ہے جبکہ سپلمنٹری ڈرافٹنگ کے لئے کوئی بڑا نام تاحال فائنل نہیں ہوسکا ۔
وقت اشاعت : 07/01/2022 - 17:42:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :