ٹام لیتھم ٹیسٹ میں لمبی اننگز کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کپتان بن گئے

پیر 10 جنوری 2022 16:00

ٹام لیتھم ٹیسٹ میں لمبی اننگز کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کپتان بن گئے
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2022ء) نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے بنگلہ دیش کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 252 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

اس طرح وہ انفرادی طور پر لمبی اننگز کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ اعزاز گراہم ڈولنگ کے پاس تھا، انہوں نے بطور کپتان 1968 میں بھارت کے خلاف 239 رنز بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 10/01/2022 - 16:00:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :