پنجاب کے محمد اشعب عرفان، پی اے ایف کے محمد عماد، آرمی کے مطہر علی شاہ اور خیبر پختونخوا کے خوشحال ریاض کمبیکس سیٹلائٹ خیبر پختونخوا سکواش چیمپئن شپ کے انڈر 19 ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 13 جنوری 2022 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) پنجاب کے محمد اشعب عرفان، پی اے ایف کے محمد عماد، آرمی کے مطہر علی شاہ اور خیبر پختونخوا کے خوشحال ریاض خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری کمبیکس سیٹلائٹ خیبر پختونخوا سکواش چیمپئن شپ کے انڈر 19 ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل میں اشعب عرفان نے پنجاب کے انس علی بخاری کو 11-9، 11-9، 1-11 اور 11-6 سے، محمد عماد نے آرمی کے فواد حسین کو 11-7، 11-5 اور 11-9 سے، مطہر علی شاہ نے خیبر پختونخوا کے نعمان خان کو 11-7، 11-6 اور 11-9 سے جبکہ خوشحال ریاض نے سی اے اے کے محمد حنیف کو 11-9، 11-7 اور 12-10 سے ہراکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

قبل ازیں دوسرے رائونڈ میںاشعب عرفان نے احمد شوکت، انس علی بخاری نے جواد علی خان، محمد عماد نے ورون آصف، فواد حسین نے طلحہ سعید، مطہر علی شاہ نے محمد اذلان خاور، نعمان خان نے محمد ابتسام ریاض، محمد حنیف نے فہد شریف گ*اور خوشحال ریاض نے محمد شعیب کو ہراکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
وقت اشاعت : 13/01/2022 - 22:57:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :