سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے معین علی کو حقیقی میچ ونر قرار دیدیا

پیر 24 جنوری 2022 17:54

سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے معین علی کو حقیقی میچ ونر قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) پاکستان اور انگلینڈ سمیت مختلف ٹیموں کے لیے کوچنگ کرنے والے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے معین علی کو حقیقی میچ ونر قرار دیدیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی ہے اور ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر انگلش کرکٹر معین علی کی اپنے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک حقیقی میچ ونر، ایک گیم چینجر۔خیال رہے کہ اس سے قبل معین علی بھی ایک انٹرویو کے دوران ثقلین مشتاق کے کوچنگ کے انداز کی تعریف کر چکے ہیں۔معین علی کے مطابق میری نظر میں ثقلین مشتاق دنیا کے بہترین کوچ ہیں اور مجھے ان کا کھلاڑیوں کو سمجھانے کا انداز بہت پسند ہے۔
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 17:54:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :