ڈیوڈ گاور نے انگلینڈ کی ایشز شکست کے لیے آئی پی ایل کو ذمہ دار ٹھہرادیا

انگلش کھلاڑی اپنے ملک سے زیادہ آئی پی ایل میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس نے کپتان جو روٹ کے لیے زندگی مشکل بنا دی ہے: سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 جنوری 2022 17:01

ڈیوڈ گاور نے انگلینڈ کی ایشز شکست کے لیے آئی پی ایل کو ذمہ دار ٹھہرادیا
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء ) انگلینڈ کو ایشز سیریز میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ آسٹریلیا نے پانچواں اور آخری ٹیسٹ 146 رنز سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز 4-0 سے اپنے نام کر لی۔ جو روٹ کی زیرقیادت ٹیم نے اپنی ناقص کارکردگی جاری رکھی اور 68 رنز کے ابتدائی سٹینڈ کے باوجود آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن صرف 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایشز میں 1890ء کے بعد برطانوی بیٹرز کا بدترین بلے بازی کا یہ مظاہرہ تمام حلقوں سے تنقید کا نشانہ بنا۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ گوور نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ بی ٹی سپورٹ پر ایسی ذلت آمیز شکست کی وجہ بننے والی چیزوں پر گفتگو کرتے ہوئے 64 سالہ ڈیوڈ گاور نے دلیل دی کہ انگلینڈ کے کھلاڑی اپنے ملک سے زیادہ آئی پی ایل میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس نے کپتان جو روٹ کے لیے زندگی مشکل بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

گاور کا کہنا تھا کہ جو روٹ اپنے آپ کو لوگوں کے ساتھ غیر دستیاب پاتا ہے، کیونکہ وہ کہاں ہیں؟ آئی پی ایل میں، انگلش ٹیسٹ کرکٹ کے لیے یہ کیا فائدہ ہے؟، یہ کھیل کی سب سے قدیم اور اہم شکل ہے، ہمیں اس کا دفاع کرنے کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ کی ذلت آمیز شکست کی بڑی وجہ ان کی بیٹنگ لائن اپ کی ناکامی تھی۔ جونی بیرسٹو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پانچ ٹیسٹ میچوں میں سنچری نہیں بنا سکا۔

خاص طور پر ٹاپ آرڈر اچھا آغاز دینے میں ناکام رہا ۔ روری برنز نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 12.75 کی اوسط سے 77 رنز بنائے۔ حسیب حمید نے 4 ٹیسٹ میں صرف 10 کی اوسط سے 80 رنز بنائے جبکہ اولی پوپ 3 ٹیسٹ میں 11.16 کی اوسط سے صرف 67 رنز ہی بنا سکے۔ جوز بٹلر بھی ایشز میں فلاپ ثابت ہوئے حالانکہ انہوں نے ایڈیلیڈ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ آخری روز میچ بچانے کے لیے سخت جدوجہد کی۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 17:01:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :