انٹرکالجیٹ گرلز تھروبال چمپئن شپ سے صوبے میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،ارشد حسین

جمعرات 27 جنوری 2022 17:20

انٹرکالجیٹ گرلز تھروبال چمپئن شپ سے صوبے میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،ارشد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) خیبر پختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین نے کہا ہے کہانٹرکالجیٹ گرلز تھروبال چمپئن شپ سے صوبے میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تھروبال کا کھیل تعلیمی اداروں میں عام ہوچکا ہے نوجوان نسل اس کھیل کو شوق سے کھیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے خیبر پختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن قومی تھروبال چمپئن شپ کی کئی بار میزبانی کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے۔
وقت اشاعت : 27/01/2022 - 17:20:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :