ایشین گیمز میں حصہ لینے کے لئے26 ستمبر کو 5رکنی ریسلنگ ٹیم کوریا روانہ ہو گی

بدھ 17 ستمبر 2014 14:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) ایشین گیمز میں حصہ لینے کے لئے26 ستمبر کو 5رکنی ریسلنگ ٹیم کوریا روانہ ہو گی جس میں پاکستان واپڈا کے بھی تین کھلاڑی جا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر ،وڈائریکٹر فیسکو جاوید کمال چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد کبڈی ایسوسی ایشن نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ نوجوان ریسلر قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

(جاری ہے)

فیسکو کھیلوں کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اس کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کامن ویلتھ گیمز 2014گلاسکو میں ریسلنگ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی قمر عباس اورچیف کوچ پاکستان ریسلنگ ٹیم ،پاکستان واپڈا محمد انور پہلوان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز 2014گلاسکو میں سلور میڈل حاصل کرنے پر کھلاڑی قمر عباس اورچیف کوچ پاکستان ریسلنگ ٹیم ،پاکستان واپڈا محمد انور پہلوان کومبارکباد دی ، اس موقع پرچیف کوچ پاکستان ریسلنگ ٹیم انور پہلوان نے انھیں ریسلنگ ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا ،انہوں نے امید کی انشاء اللہ ایشین گیمز میں ریسلنگ ٹیم اچھی کارگردگی کا مظاہر کریگی۔

وقت اشاعت : 17/09/2014 - 14:09:58