ڈینیئل سامس رواں ماہ سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی20 سیریز کے لئے آسٹریلوی سکواڈ میں شامل

پیر 7 فروری 2022 15:41

ڈینیئل سامس رواں ماہ  سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی20 سیریز کے لئے  آسٹریلوی سکواڈ میں شامل
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2022ء) ڈینیئل سامس کو سری لنکا کے خلاف رواں ماہ شیڈول ہوم ٹی 20 سیریز کے لئے  آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے قبل ٹریوس ہیڈ شیفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ  سے محروم رہیں گے۔ٹریوس ہیڈ سری لنکا کے خلاف 11 فروری سے شروع ہونے والی پانچ ٹی 20میچوں کی سیریز کے  آخری دو  میچز کے لئے ٹیم کو  دستیاب ہوں گے۔

مچل مارچ اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر آرام کی غرض سے  ہوم سیریزمیں شریک نہیں ہوگے لیکن  جوش ہیزل ووڈ کی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے اور بین میک ڈرموٹ کو بھی ٹیم میں طلب کیا گیا ہے ۔ڈینیئل سامس گزشتہ سال آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کے ریزرو کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بگ بیش لیگ کے گزشتہ ایڈیشن کے 15 میچز کھیلے تھے اور 19 وکٹیں حاصل کیں تھی ۔

انہوں نے گزشتہ ماہ میلبورن رینیگیڈز کے خلاف کیریئر بیسٹ ناقابل شکست 98 رنز بنائے تھے ۔آسٹریلیا اور آئی لینڈرز کے درمیان پانچ ٹی 20میچز کی سیریز 11 سے 20 فروری کے درمیان تین مقامات سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، میلبورن کرکٹ گروپ اور مانوکا اوول پر کھیلی جائے گی۔پانچ  میچز کی سیریز کا پہلا میچ 11، دوسرا 13، تیسرا 15، چوتھا 18 اور پانچواں میچ 20فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/02/2022 - 15:41:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :