جیمز سدرلینڈ کرکٹ آسٹریلیا کے دوبارہ سی ای او مقرر

جمعرات 18 ستمبر 2014 18:49

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) جیمز سدر لینڈ کو 2015ء کے ورلڈ کپ تک کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر دوبارہ مقرر کردیا گیا ہے ، یہ بات بورڈ نے جمعرات کے روز کہی ۔49سالہ سدر لینڈ نے 2001ء میں سی اے کا اعلیٰ عہدہ سنبھالا تھا ، 35سال کی عمر میں انہیں گورننگ باڈی کی جانب سے نوجوان ترین چیف ایگزیکٹو کے طور پر نامزد کیا گیا تھا ۔

ان کی تازہ ترین تین سالہ مدت جون2015ء کو پوری ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

سدر لینڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں بورڈ کا اعتماد اور یقین پر بے حد شکر گزار ہوں جو اس نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ میں آئندہ سال کے ورلڈ کپ کے بعد تک سی ای او رہ سکتا ہوں۔سی اے کے چیئرمین ویلی ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ بورڈ نے سدر لینڈ کے ساتھ فکسڈ مدت کے لئے معاہدہ کیا تھا جو کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو گا ۔

ایڈورڈز نے سی اے کے سٹاف کے نام ایک نوٹ میں کہا کہ یہ تبدیلی اس بات کا اعتراف ہے کہ جیمز کرکٹ آسٹریلیا کی رہنمائی کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ورلڈ کپ ،جو 14فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا ، سے قبل آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز اور بھارت اور انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کھیلنا ہے۔

وقت اشاعت : 18/09/2014 - 18:49:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :