کرسٹیانو رونالڈو پر ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد

بدھ 16 فروری 2022 15:40

کرسٹیانو رونالڈو پر ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد
لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2022ء) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو پر ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیتھرین میورگا نامی خاتون نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے فارورڈر پر الزام عائد کیا کہ رونالڈو نے لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔نیویارک پوسٹ کے مطابق لاس ویگاس پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے ہمارے پاس عالمی ایوارڈ یافتہ فٹبالر کو گرفتار کرنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں تاہم ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے پولیس کو رونالڈو کی گرفتاری سے روک دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 16/02/2022 - 15:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :